۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری: عالم بے عدیل،معلم بے نظیر ،مورخ یگانہ ، ناشر علوم آل محمدؑ اور مدافع حریم اہل بیتؑ استاد فاطمی نیا کی رحلت نے عالم اسلام اور حوزات علمیہ کو اندوہ و غم میں مبتلا کر دیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ دنیائے شیعیت کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین فاطمی نیا کی رحلت پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ لکھنؤ مولانا سید کلب جواد نقوی نے مقام معظم رہبری ،حوزات علمیہ ،مرحوم کے شاگردوں اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے حجۃ الاسلام و المسلمین فاطمی نیا کی رحلت پر حجۃ الاسلام و المسلمین العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے نام جاری خط میں میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے علمی خدمات کو یاد کیا ۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں لکھاکہ’’ عالم بے عدیل،معلم بے نظیر ،مورخ یگانہ، ناشر علوم آل محمدؑ اور مدافع حریم اہل بیتؑ استاد فاطمی نیا کی رحلت نے عالم اسلام اور حوزات علمیہ کو اندوہ و غم میں مبتلا کردیاہے ۔

مرحوم کے علمی آثار اور تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے علم رجال اور عرفان کی دنیا میں ناموری حاصل کی ،جو ہرکس و ناکس کے بس کی بات نہیں ہے ۔مرحوم خطیب فاطمی نیا ایک بہترین معلم اخلاق اور تاریخ پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت کا نام ہے ۔ان کی رحلت عالم اسلام کا بڑا خسارہ ہے ،ان کے جیسی عظیم شخصیت عالم اسلام کے لئے باعث فخر اور عظیم نعمت الہی ہے ۔

اس غم ناک موقع پرسبھی اراکین مجلس علمائے ہند امام زمانہ عجل اللہ تعالی الشریف، مقام معظم رہبری ،حوزات علمیہ ،مرحوم کے شاگردوں اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گو ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .